ڈیرہ بگٹی میں اسکول ٹیچر پر تشدد

318

نیشنل بینک آف پاکستان ڈیرہ بگٹی برانچ کے منیجر نے مبینہ طور پر سرکاری اسکول ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا زدوکوب کرنے کے بعد بینک سے دھکے دے کر نکال دیا۔

جی ٹی اے بی ڈیرہ بگٹی کے جنرل سیکرٹری محمد انور بگٹی نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری بینک منیجر کا رویہ اساتذہ سمیت تمام سرکاری ملازمین سے ہمیشہ ہتھک آمیز رہا ہے سرکاری احکامات کے مطابق دیگر علاقوں میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں گزشتہ ماہ کے 25 تاریخ کو ہی مل گئیں تھیں مگر ڈیرہ بگٹی کے ملازمین تاحال محروم ہیں اس سلسلے میں آج ڈیرہ بگٹی کے سینئیر صحافی سوال محمد بگٹی نے جاکر سرکاری بینک منیجر سے تنخواہ دینے کی درخواست دی تو موصوف بھڑک اٹھے اور معاشرے کے سب سے باعزت کہلوانے والے طبقے یعنی ایک استاد کے گریبان کو پکڑ کر اسے زدوکوب کیا اور پھر اسے دھکے دے کر بینک سے باہر پھینک دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے تنظیم یعنی گورئمنٹ ٹیچرز ایسوسیشن نے مطلقہ آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مقامی پولیس اسٹیشن میں دائر کردی ھے اگر ہماری دادرسی کرکے ذمہ دار کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو احتجاج کا دائرہ ضلع بھر میں بڑھایا جائیگا۔