ڈیرہ اللہ یار: گیسٹرو وبا پھوٹنے سے پچاس مریض ہسپتال داخل، ایک بچہ ہلاک

422

ڈیرہ اللہ یارمیں گیسٹروکی وباپھوٹ پڑی،گزشتہ دوروزکے دوران پچاس مریض ہسپتال منتقل،ایک بچہ فوت ہوگیا،

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اللہ یارکے مختلف علاقہ گیسٹروکی لیپٹ میں آگئے غریب مریضوں نے سرکاری ہسپتال کارخ کردیا۔سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یارمیں گزشتہ دوروزکے دوران گیسٹروکے درجنوں مریض لائے گئے پچاس کے قریب گیسٹروکے مریضوں کاعلاج کیاگیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گیسٹروکے وبامیں مبتلاایک مریض 13سالابچہ سجاداحمدڈومکی فوت ہوگیاگیسٹروکی وبانے ڈیرہ اللہ یارشہراورگردونواحی علاقے لپیٹ میں لے لیئے بگن باباکالونی ،کرم شاہ کالونی،مرادکالونی کھوسہ کالونی سمیت بائی پاس اورگوٹھ اللہ یارخان کھوسہ سے گیسٹروکے مریض ہسپتال لائے گئے جہاں پراُن کوطبی امدادفراہم کیاگیاگیسٹروکی وبانے غریب شہریوں کوپریشان کرکے رکھ دیاہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق گیسٹروکی وباآلودہ پانی پینے ،بغیرموسمی فروٹ،غیرمعیاری اشیاکھانے اورموسم کی تبدیلیاں بھی ہوسکتی ہیں گیسٹروکے مرض دست الٹی سمیت دل اورپیٹ کے بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں جسم کاپانی ختم ہونے سے انسان کمزورہوجاتاہے ڈیرہ اللہ یارہسپتال میں گزشتہ دوروزکے دوران لائے جانے والے گیسٹروکے مریضوں میں مردخواتین اوربچے بھی شامل ہیں ۔