ڈیتھ سکواڈ اور لشکر خراسان کے اہم رکن پر حملہ

624

پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ لشکر خراساں کے اہم کارندہ ملا شاہ میر کے قافلے پر حملہ

تفصیلات کے مطابق آج صبح تربت اور پیدراک کے درمیانی علاقے میں پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے ملا شامیر کے قافلے پر حملہ ہوا ہے جس میں شاہ میر کے تین کارندوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور گمان ہے کہ یہ حملہ بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے کیا گیا ہے لیکن اس حملے کی زمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ اس پہلے بھی بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں آور ملا شاہ میر کے بندوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ میر بزنجو عرف مللا شامیر پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے بنائے گئے ڈیتھ سکواڈ کے اہم کارندے ہیں جو کہ بلوچ سیاسی کارکنوں اور آزادی پسندوں کے اغواء اور ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات میں ملوث ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شاہ میر بزنجو لشکر خراسان نامی ایک تنظیم چلا رہے ہیں جو کہ کم عمر لڑکوں کو جہادی جنونیت کی طرف مائل کرنے کے لیئے کام کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں جہادی ٹریننگ بھی دیتی ہے۔