چاغی تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، علی احمد ریکی صدر منتخب

402

ڈسڑکٹ سپورٹس آ فیسر چاغی کے پریس کے مطابق چاغی تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے انتخابات زیر نگرانی سپورٹس آفیسر چاغی محمد اسماعیل ،علی دوست بلوچ جنرل سیکرٹری دالبندین پریس کلب ،نذیر آحمد لانگو بار کونسل چاغی میں دالبندین پریس کلب کے ہال میں مکمل ہوگئے

جس میں سر پرست اعلیٰ حاجی احمد علی سنجرانی ،سر پرست علی دوست بلوچ،چیئر مین میر عظمت ،صدر علی آحمد ریکی ،جنر ل سکرٹری محمد اویس منتخب ہوگئے مزید کابینہ میں ظہور آحمد ریکی ،سنئیر نائب صدر ،نائب صدر خدائیداد،نائب صدردوئم عطاء محمد ،اور چیف انسٹیکٹر فیض اللہ عابد ،فنانس صغیر آحمد ،اطلاعات سیکرٹری عبد الحق ،آفس سیکرٹری محمد اسماعیل شاہ ،جبکہ ایگزیکٹو باڈی کے ارکان مین حبیب اللہ سمالانی ،مقصود سمالانی ،نصر اللہ ریکی ،علی احمد ،اللہ بخش شامل ہے

اس موقع پر اسپورٹس آفیسر چاغی محمد اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج جس نظم اور نسق کا مظاہرہ کیا گیا واقعی چاغی ٹیکوانڈو ڈسپلن کانام ہے کھلاڑی مزید محنت کریں اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں محکمہ کھیل اسپورٹس کی فروغ کے لیئے بھر پور کوشش کررہی ہے

اس موقع پر علی دوست بلوچ علی آحمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا چاغی ٹیکوانڈو کی بہتری کے لیئے نئی حکمت عملی تیار کر کے کام کیا جائے گا پاکستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن پاکستان صدر کرنل وسیم ،جنرل سیکرٹری مر تضی حسن بنگش ،بلو چستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر شیر محمد ترین،نائب صدر ڈاکٹر علی کاکڑ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور صوبے میں ٹیکوانڈو کو ایک نئے ڈسپلن کے تحت کام کر نے کی بھر پور کوشش کیا جائے گا ۔