پنجگور: 9 ہزار گندم کی بوریاں کیڑوں کی زد میں آگئے ہیں

355

پنجگور  فوڈ کے گودام میں پڑے ہزاروں بوری گندم کیڑے سے متاثر محکمہ کی جانب سے فروخت پر پابندی سے گندم کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ پنجگور کے نمائندے کے مطابق  فوڈ  گودام میں پڑے 9 ہزار کے قریب گندم کی بوریاں کیڑے کی زد میں اگئی ہیں جس سے گندم کے ضائع ہونے  کا اندیشہ ہے۔

نمائندے نے  زرائع کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم کی فروخت پر مبینہ طور پر پابندی لگادی گئی ہے اس لیے جون کے کوٹے کی گندم پانچ ماہ بعد بھی فروخت نہیں جاسکی ہے اور وہ رفتہ رفتہ کیڑوں کی خوراک بنتی جارہی ہیں

زرائع کے مطابق گودام میں پڑے گندم کی مالیت چار کروڑ روپے کی قریب ہے اور اگر یہ گندم بروقت فروخت کیا جاتا اور ماہانہ کوٹے پر عمل درامد ہوتا تو اس وقت محکمہ فوڈ کو کروڑوں روپے کی امدنی ہوتی لیکن نا معلوم وجوہات کی بنیاد پر رکھے گئے گندم منافع پہنچانے کی بجائے خسارے کا سبب بن رہی ہیں اور ان پر کیڑے حملہ اور ہوچکے اور طویل مدت تک گندم اسٹاک کرنے سے اس کے وزن میں بھی کمی واقع ہوجاتا ہے جبکہ دوسری جانب شہر میں اٹے کا بحران ہے لوگ مہنگے داموں ایران سے آنے والی غیر معیاری اٹا خرید کر گزارہ کررہی ہیں مگر گودام میں پڑے گندم جو ہر حوالے سے معیاری ہے اس کو کیڑوں کی خوراک بنایادیا گیا ہے