مسلح تنظیم نے ریاستی مخبری کی پاداش میں ایک شخص کو ہلاک کیا

441

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ سرمچاروں نے چودہ اکتوبر کو مشکے کے علاقے منگلی سے ایک اہم ریاستی مخبر اختر ولد میر گل کو گرفتار کیا۔ دوران حراست تفتیش اور پوچھ گچھ میں اُس نے اپنے تمام گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے مسلم لیگ کے رہنما علی حیدر کی سربراہی اور احکامات کے مطابق پاکستانی فوج کیلئے مخبری، اغوا اور دوسرے واردات کئے ہیں۔ اُس نے ساتھیوں کے ناموں سمیت کئی اہم انکشافات کئے ہیں، جنہیں وقت آنے پر سامنے لایا جائیگا۔

انہوں مزید کہا کہ پاکستانی فوج بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر خونی کارروائیوں میں مصروف ہے، جو ایک نسل کشی ہے۔ اس کے ساتھ دینے والے بلوچ قومی مجرم ہیں اور ان کی سزا موت ہے۔ اختر ولد میرگل کو اقبال جرم کے بعد جھاؤ میں موت کی سزا دیکر ہلاک کیا گیا۔