مستونگ حملے میں کیپٹن سمیت 9 فوجی اہلکار ہلاک کیئے، یو بی اے

417

ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کر لی

ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے سرمچاروں نے اسپلنجی کے علاقے میں پی ٹی سی ایل کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا،جسکے بعد فورسز کی بھاری نفری دھماکے کی جگہ کی طرف آ رہے تھے،جس پر پہلے سے گھات لگائے ہمارے سرمچاروں نے حملہ کیا،ریمورٹ کنٹرول کی زد میں دو گاڑیاں آکر خاکستر ہوکر مکمل تباہ ہوگئے،حملے میں کیپٹن سمیت9 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے،اس کے بعد فوج نے اپنی لاشوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ منتقل کر دیا ہے،حملے کے بعد فورسز بھوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے شیلنگ کر رہی ہے،آبادیوں پر بھی فورسز کا آپریشن جاری اور کئی بے گناہ بلوچ فرزندوں کو بھی پاکستانی فوج نے اغوا کر کے لاپتہ کر دیا ہے

مرید بلوچ نے کہا کہ ہماری کاروئیاں مزید شدت کے ساتھ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔