بلوچ کمیونٹی (یوکے) کی جانب سے لندن کے مقامی ہوٹل کے سامنے پاک چائنہ اکنامک کاریڈور کے حوالے سے سرمایہ کاری اجلاس کے خلاف اجتحاج مظائرہ کیا گیا۔ مظائرہ کا اہتمام بلوچ کمیونٹی نے کیا تھا۔ لندن میں مقیم قابل زکر بلوچ شریک تھے جبکہ مختلف دیگر ہم خیال اقوام کے کے نماہندوں نے بھی اظہاریکجہتی کے لئے شرکت کیا۔مظائرین نے کتبہ اٹھائے ہوئے تھے جن پر پاک چائنا کی اشتراک سے بلوچ قومی کواقلیت میں تبدیل کرنے کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی بے انداز پامالیوں کے خلاف پاک چائنا پارٹنر شپ کی مذمت کی گئی۔ مظائرین نے عالمی اداروں کی توجہ بلوچستان کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہزاروں بلوچوں کو صرف اس لئے غائب اور قتل کیا گیا کیونکہ ان کا مطالبہ بلوچستان کی آزادی تھا اور اقوام متحدہ کے نکات کے اندر یہ صاف درج ہیں کہ کسی بھی قوم کو اور سرزمین کو غلام بنایا نہیں جاسکتا۔ یاد رئے چائنا نے گوادر میں ہزاروں کی تعداد میں نئی رہائشی منصوبہ پر کام شروع کیا ہیں جس کا مقصد لاکھوں کی تعداد میں چین اور پنجاب سے لوگ آگر آبا دکئے جاہنگے