لسبیلہ یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ کیلئے8اکتوبر کا اعلان

169

کوئٹہ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے اعلامیہ میں ان تمام طلبا و طالبات جنہوں نے مختلف شعبوں میں داخلوں کے حصول کےلیے فارم جمع کرائے ہیں کو مطلع کیا گیاہےکہ بی ایس،ایم اے اور ایم فل میں داخلوں کےلیے ٹیسٹ 8 اکتوبر کو لوامز مین کیمپس اوتھل اور بیوٹمز کوئٹہ کے ایکسپو سینٹر تکتو کیمپس میں ہونگے.

تمام امیدواروںکوتاکید کی گئی ہےکہ اپنا رول نمبر سلپ ٹیسٹ کے دن سینٹر پر موجود عملے سے وصول کریں،جبکہ ایگریکلچر اور ڈی وی ایم میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ 15اکتوبر کو لوامز مین کیمپس اوتھل اور کوئٹہ میں این ٹی ایس کے زریعے لیا جائے گا۔