لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2842 دن ہو گئے
اظہار یکجہتی کرنے والوں میں حب چوکی سے سیاسی وسماجی کارکن منظور احمد بلوچ، دیدگ بلوچ نے اپنے ساتھیوں سمیت لاپتہ افراد وشہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اس موقع پر وائس بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ تمام مسائل کی حل بلوچ قومی سوال کا ہے اس تاریخی بنیادوں اور بلوچ قوم کے امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل اور بلوچ قوم کی حیثیت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں ۔