شاہرگ میں ریاستی ایجنٹ کے قتل کی زمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

499

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے کہا کہ گزشتہ روز شاہرگ میں ریاستی ایجنٹ رزاق کو اسکے انجام تک پہنچانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ رزاق 2012 سے علاقے میں تحریک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے علاقے میں مسلح دستے تشکیل دینا، ایف سی کے لئے کوئلہ ٹھیکیداروں سے بھتہ وصول کرنے کے علاوہ تنظیم کے ساتھیوں پر فائرنگ کرنے اور تحریک کے ساتھیوں کو بیرونی ایجنٹ قرار دیکر انکے خلاف جہاد کرنے کی پرچار کرنے جیسے مجرمانہ عمل میں بھی ملوث رہا ہے یہ شخص کھل کر تحریک دشمنی میں پیش پیش تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس موقع پر ایک بار پھر ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں  ہم بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کو بلوچوں کے برابر سمجھتے ہیں لیکن بلوچ دشمنی میں ملوث کسی  کو بھی کسی صورت بخشا نہیں جائے گا لہذا ریاست اور اسکے اداروں کے بہکاوے میں آنے سے قبل اس طرح کے انجام کو ضرور مدنظر رکھیں۔

اسکے علاوہ گزشتہ شب نوشکی میں کیبل آپریٹر آفس پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں اور تمام کیبل مالکان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ تمام پاکستانی چینلز بند کردیں تاوقت کہ وہ اپنا قبلہ درست نہیں کرتے ہیں۔