سوراب: عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ، پوچھنے والا کوئی نہیں

433

 سوراب کے دیہی علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کاگھناؤنادھندہ تھم نہ سکا،مولی میں عطائی ڈاکٹرکی ناتجربہ کاری اورجعلی ادویات کے استعمال سے قیمتی انسانی جانوں کوشدیدخطرہ ،

تفصیلات کے مطابق سوراب کے نواحی علاقوں میں ڈیرے ڈالے عطائی ڈاکٹروں کامجرمانہ دھندہ بدستورجاری ہے ،اسکول کے نام سے ناواقف افرادبھی غیرقانونی کلینک کھول کردیدہ دلیری سے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں مگرانہیں پوچھنے والاکوئی نہیں اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے ۔

انتظامیہ کی چشم پوشی کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ دیہی علاقہ مولی میں ایک ایسے عطائی ڈاکٹرکابھی انکشاف ہوچکاہے جواسکول اورتعلیم کے نام سے ناواقف ہونے کے باوجود غیرقانونی کلینک قائم کرکے سرعام انسانی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف عمل ہے مگراسے پوچھنے والاکوئی نہیں اس حوالے اسے اہلیان علاقہ میڈیاکے نمائندوں کوصورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ان کے علاقے میں حکومتی سطح پرصحت کی سہولیات ناپیدہیں جس کافائدہ اٹھاکرایک انتہائی ناتجربہ کارشخص ڈاکٹربن کرجعلی ادویات کے زریعے لوگوں کی جان ومال سے کھیل رہاہے اس کے غلط طریقہ علاج اورجعلی ادویات کے استعمال سے لوگ مختلف پیچیدہ امراض کاشکارہورہے ہیں مگرکئی بارشکایت کے باوجودمقامی انتظامیہ دانستہ طورپر اس سنگین معاملہ کی جانب توجہ نہیں دے رہی جوایک سوالیہ نشان ہے ،