امریکہ میں متحرک سندھی سماجی تنظیم سندھی فاونڈیشن نےاٹھارہ اکتوبر کو پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایجنسیوں کے ہاتھوں سندھی سیاسی کارکنوں کی جبری طورپر گمشدگی اور ماہ اگست میں انسانی حقوق کے کارکن اور وائس فارمسنگ پرسنز آف سندھ کے رہنماء پنل ساریو کے لاپتہ ہونے کے خلاف ایک پریس کانفرس کا اعلان کیا ہے جو کہ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوگا۔
سندھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ پنل ساریو کو آخری بار تین اگست کو دیکھا گیا جب پاکستانی خفیہ ایجنسیاں انھیں اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد ان کی کوئی خبر ابھی تک نہیں ملی ہے
ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ یو این کے انسانی حقوق کے قوانین کو نہ صرف نظرانداز کر رہی ہے بلکہ ان افراد کی پشت پناہی بھی کر رہی ہے جو ان قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں
سندھی فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہم نے جبری گمشدیوں کے متعلق یو این کے ورکنگ گروپ کو پولیس رپورٹس اور شکایت ارسال کئیے ہیں لیکن انکی جانب سےابھی تک اس معاملے میں کوئی پیشت رفت و کاروائی نہیں کی گئی ہے۔