ریاستی مخبر و پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

351

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 28 ستمبر کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں تمپ کے علاقے نذرآباد اور آسیاد باد کے درمیان پاکستانی فوج کی گشتی ٹیم کی چار گاڑیوں پر خود کارو بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ 

گہرام بلوچ نے مزیدکہا کہ 25 ستمبر کو سرمچاروں نے بسیمہ کے علاقے راغے میں گل محمد جو کے مقام پرریاستی مخبر ابراہیم ولد خدابخش کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ وہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے لئے مخبری میں ملوث تھا۔ پہلے وہ سراج کی سربراہی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ میں شامل تھا۔ بی ایل ایف کے ہاتھوں سراج کی ہلاکت کے بعد وہ دینو کی سربراہی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ بن کر بلوچوں کی مخبری ، اغوا اور قتل میں قابض پاکستانی فوج کا ساتھ دے رہا تھا۔ایسے وطن دشمن عناصر کو کسی صورت بھی نہیں بخشا جائے گا۔