تیرہ نومبر کو ریفرنسز منعقد کرینگے: ایف بی ایم

139

فری بلوچستان موومنٹ تیرہ نومبر کو بلوچستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں بلوچ شہدا کی یاد میں ریفرنسز کا انعقاد کرے گی۔تیرہ نومبر وہ تاریخی دن ہے جب شہید محراب خان نے فرنگی غلامی کو قبول کرنے کے بدلے انکے خلاف کمربستہ ہو کر اپنی جان قربان کر دی اسی طرح جنگ گنبد و جنگ ہڑپ جنگ کوہ پروش میں ہزاروں بلوچوں نے بلوچی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے انھوں نے اپنی وطن کی آبرو کی خاطر اپنا جان نثار کر کے وہ عظمت بلوچ قوم کو دی کہ بلوچ اپنی سرزمین پر کسی اغیار کی غلامی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے انکی اس قربانی کی بدولت آج تک وہ تاریخی ہیرو کے حیثیت سے جانے جاتے ہیں تیرہ نومبر تاریخ کی وہ کڑی ہے جو ہمیں آزادی عزت عظمت شہرت و ایک عظیم پہچان دیتی ہے کہ ہم دنیا میں ایک عظیم قوم کی حیثیت سے کسی بھی طاقتور کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کرینگے تاریخ کے اوراق میں ایسے ہی کردار قوموں کو زندہ و تابندہ رہنے کا حوصلہ دیتے ہیں تیرہ نومبر کا دن ان تمام شہیدا سے عہد کا دن ہے جو وطن کی آزادی کے لیے اپنی جان قربان کرچکے ہیں اور کر رہے ہیں فرنگیوں سے آزادی کے بعد سے لیکر پاکستان کی غلامی کے خلاف بلوچ اپنی وطن کی آبرو کی خاطر اسی روایت کے پیش نظر اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں بلوچ وطن کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے وکلا پروفیسر دانشور طلبا و طالبات سے لیکر بزرگ و کماش و بچوں تک ہزاروں لوگوں نے تاریخی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وطن کی دفاع میں شہادت نوش کر چکے ہیں اور کر رہے ہیں جو کسی بھی تنظیم یا ادارے سے تعلق رکھتے ہوں یا نہ رکھتے ہوں یا وہ لوگ جو آزادی کی خاطر ریاستی جبر کے تلے شہید ہوئے ان تمام شہداء سے عقیدت کا دن ہمارے اپنے فکر و نظریے کی بنیاد ہیں جو شہید ہوئے وہ فرض نبھا کر چلے اس امید کے سہارے کہ ہمارے آنے والی نسلیں انکے نقش قدم پر چل کر وطن کی آبیاری کرتے رہیں تیرہ نومبر بلوچ تاریخ میں تمام شہداء سے عہد کا دن ہے اور شہدا کے اس دن کی مناسبت سے بلوچ قوم کے ہر طبقہ فکر کا فرض بنتا ہے کہ وہ وطن کے لیے اپنی جان نچاور کرنے والے ان سورماؤں کو احترام و عقیدت کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرے اور ان سے وطن کی دفاع کا عہد کر کے اپنی وطن دوستی و قوم دوستی کا ثبوت دے کر شہدا کے فکر کی آبیاری کرنے کے لیے میدان عمل میں آئیں شہداء وہ کردار ہوتے ہیں جن سے قوم کی پہچان بنتی ہیں اور اپنے قوم کے ان عظیم شخصیات کی یاد آوری کرکے تیرہ نومبر کے دن عہد و پیمان کے ساتھ اپنے فکر و نظریے پر کاربند رہ کر انھیں خراج عقیدت پیش کرکے قومی مفاد میں اتحاد و یکجہتی کا اظہار کریں