بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے گیارہ اکتوبر کو خاران میں ایف سی چوکی پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جارہ کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 11 اکتوبر کو خاران میں شیخ زید ہسپتال کے نزدیک قائم ایف سی کی چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔