بلوچ کے ہر مکتبہ فکر کے لوگ اپنے حقوق کے آواز بلند کریں: ماما قدیر

254

 لاپتہ بلوچ شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ 2845 دن ہو گئے

اظہا ریکجہتی کرنے والوں میں کو ہلو، مری کے یوتھ موومنٹ کے چیئرمین مصری خان مری ، جنرل سیکرٹری محمد عثمان مری نے اپنے ساتھیوں سمیت لاپتہ افراد وشہداء کے لواحقین سے اظہا ریکجہتی ۔

کیمپ میں  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صورتحال بہتر نہیں ہے بلوچ قومی تحریک کے چیئرمین غلام محمد بلوچ، لالا منیر، شیر محمد بلوچ کے علاوہ 35 ہزار540 بلوچوں کو لاپتہ کیا گیا ہے اور8 ہزار سے زائد مسخ لاشیں برآمد کی گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ قوم آج اپنے تمام دانشوروں، شاعروں، استادوں ، ادیبوں سے امید ہے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کریں۔