بلوچستان مشکے: فوجی آپریشن میں بیس سے زائد افراد لاپتہ

486

مشکے کے علاقے النگی میں پاکستانی فوج کا آپریشن، 20 سے زائد افراد حراست کے بعد لاپتہ۔

علاقائی زرائع کے مطابق مشکے کے علاقے النگی میں آج علی الصبح پاکستانی فوج نے آبادی کا محاصرہ کرکے 20سے زائد افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے ۔جبکہ آپریشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔اطلاعات ہیں کہ معمول کے مطابق فورسز نے خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گھروں کو لوٹ مار کے بعد نذر آتش کردیا ہے تا ہم ابھی تک لاپتہ کئے جانے والے افراد کے نام ابھی تک موصول نہیں ہوئے ہیں