گودار پورٹ کو بارود سے بھرے ٹرک سے اڑانے کی کوشش

830

تازہ ترین اطلاع کے مطابق آج گوادر پورٹ کی ایریا میں داخل ہونے والے ٹرک کو فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا، ڈرائیور و کلینر کو فورسز نے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔

گوادر سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق آج ایک ٹرک جس کے نچھلے حصے میں بارود بھرا ہوا تھا کو فورسز نے دوران تلاشی اپنے تحویل میں لیکر ٹرک کے ڈرائیور اور کلینر کو شدید تشدد کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق خدشہ یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ٹرک پورٹ کو اڑانے کی کوشش کررہا تھا جسے فورسز نے حملے سے قبل اپنی تحویل میں لے لیا۔