بلوچستان کے علاقے گوادر میں پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو اغوا کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گوادرشہر میں ٹی ٹی سی کالونی میں آج علیٰ الصبح فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک شخص کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے، اغواء ہونے والے کی شناخت فاروق ولد ملا بابو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دشت کمبیل کا رہائشی ہے۔
نمائندے کے مطاق مزکورہ شخص کو پہلے بھی پاکستانی فورسز نے حراست کے بعد لا پتہ کر دیا تھا، جسے کچھ عرصہ بعد رہا کر دیا گیا تھا۔
جبکہ دوسری جانب پنجگور کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں۔
ہمارے نمائندے نے پنجگور کے علاقے چتکان میں پراواز کرنے والی دو جنگی ہیلی کاپٹروں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے ۔