گوادرکے علاقے دشت سے تین افراد گرفتاری بعد لاپتہ

185

گوادر کے علاقے دشت سے تین افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کےمطابق گوادر کے علاقے دشت سے فورسز نے چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتار افراد کی شناخت کلیر ولد امام بخش ، گزی ولد امام بخش اورعبدالغفار ولد گزی کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ گوادر میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے آغاز کے بعد بلوچستان کے طول و عرض اور بالخصوص ساحلی علاقوں میں فورسز نے بڑے پیمانے کی آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس سے اب تک سینکڑوں لوگ لاپتہ جبکہ ہزاروں کی تعداد میں نقل مکانی پہ مجبور ہوئیں ہیں