گزین مری نے 22 ستمبر کو پاکستان واپس آنے کا اعلان کردیا

309

نواب خیربخش مری کے صاحبزادے گزین مری نے 18 سال بعد اپنی خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔  گزین مری نے کہا ہے کہ 18سال جلا وطن رہنے کے بعد 22ستمبر کو واپس اپنے وطن پاکستان لوٹ رہا ہوں کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں میں اپنے ساتھ کوئی فورس لارہاہوں نہ ہی نیٹو کے ٹینکوں پر بیٹھ کر آرہاہوں بلوچستان کے لوگوں کے مفادات عزیز ہے تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرونگا

تاہم بلوچ آزادی پسند حلقوں کے مطابق گزین مری کافی عرصے سے ہی فوج اور خفیہ اداروں کے رابطے میں تھے۔ اب ایک باقاعدہ ڈیل کے تحت اسے بلوچ تحریک کے خلاف استعمال کیا جائے گا، جس طرح اسکے بڑے بھائی چنگیز مری آزادی پسندوں کے خلاف استعمال ہورہے ہیں۔ یاد رہے گزین مری کا بلوچ آزادی پسند تحریک سے تعلق نہیں رہا ہے۔ وہ کافی وقت سے دبئی میں اپنا ذاتی کاروبار سنبھال رہے تھے۔