کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج صبح کیچ کے علاقے ‘مند نوکیں کہن’ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر شریف ولد ابابگر  نامی شخص کو اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسرے موقع پر فورسز نے کیچ کے علاقے ‘تمپ گومازی’ میں عید گاہ سے چار افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ اغواء ہونے والوں میں صدام ولد الہٰی بخش، احمد ولد عبدالکریم اورعابد ولد رحیم شامل ہیں۔