کوئٹہ شہر سے دو طالب علم لاپتہ

331

کوئٹہ جان محمد روڈ سے فرسٹ ائیر اور نہم جماعت کے دو طالبہ علم لاپتہ ہو گئےَ

پولیس ذرائع کے مطابق اسماعیل کالونی سرکی روڈ کے رہائشی ذوالفقار علی نے تھانہ انڈسٹریل میں رپورٹ درج کی کہ اس کا بیٹا دانیال علی جو اسلامیہ ماڈل اسکول میں نہم جماعت کا اور اس کا بھتیجا منصور علی جو موسی کالج میں فرسٹ ائیر کا طالب علم ہے منگل کواپنے اپنے تعلیمی اداروں میں گئے اورتاحال واپس نہیں آئے تلاش کرنے پر ان کے موٹرسائیکل اور بیگ جان محمد روڈ پر کاسی مسجد کے قریب سے ملے جبکہ ان کے موبائل فو ن بند جا رہے ہیں

خدشہ ہے کہ انہیں اغو ا کر لیا گیا ہے پولیس نے رپورٹ درج کر نے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ ایک ذرائع کے مطابق دو نوں طالب علموں کے موبائل فون کی آخری لوکیشن پشتون آباد کے علاقے تارو چو ک ملی اس کے بعد سے فون بند ہیں ۔