کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

192

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہزار گنجی کے علاقے میں ایک شخص جانبحق، تفصیلات کے مطابق آج کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے عبدالرزاق نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔ جنہیں فوراً بولان میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جانبحق ہوگئے۔ تاہم ابتک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔