پنجگور کے کالجز میں ٹیچروں کے کمی کے سبب نظامِ تعلیم زبوں حالی کا شکار ہے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

361

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی پنجگور زون کے صدر شاہ زیب بلوچ نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے بلوچستان  میں بی ایس پروگرام شروع کیا گیا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ ٹیچرز اور اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے بی ایس پروگرام متاثر ہونے کےساتھ ساتھ بے فائدہ ثابت ہو رہا ہے جو کہ ہم سمجھتے ہیں متعلقہ اداروں کے ناکامی کی ثبوت ہے۔ اس وقت پنجگور گرلز کالج میں اسٹاف کی کمی کی وجہ سے تعلیمی نظام درہم برہم ہو چکا ہے صرف 2 ٹیچر کی موجودگی سے پتہ چل رہا ہے ہم اپنے بچوں کو کیسی تعلیم دے رہے ہیں اور تعلیم کے حوالے سے کتنے سنجیدہ ہیں۔اس وقت پورے بلوچستان میں تعلیمی ماحول روز بروز زبوں حالی کا شکار ہو کر پسماندگی کی طرف جا رہی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیمی زمہ داروں کے کھوکھلے نعرے پانی کے بلبلے ثابت ہو رہے ہیں جو کہ بہت بڑھے المیے سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صوبائی گورنمنٹ، چیف سیکرٹری اور وزیر تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بی ایس پروگرام کو بے فائدہ ہونے سے بچانے کیلئے ضلع پنجگور سمیت پورے بلوچستان کے کالجوں میں ٹیچروں کی کمی کو پورا کریں۔