تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں رات 9 بجے کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔
لوگ خوف و ہراس میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 اور گہرائی 20 کلومیٹر، جبکہ مرکز پسنی کے قریب ہے۔
خیال رہے رواں سال پسنی میں زلزلہ آنے سے متعدد گھر منہدم ہوگئے تھے، مگر کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا تھا۔