جنیوا میں ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کے زیراہتمام اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی 36 ویں سیشن کے موقع پر بلوچستان میں جارہی آپریشن، نسل کشی، خواتین کی اغوا اور انسانی حقوق کے پامالیوں کو اجاگر کرنے اور آگاہی مہم کے سلسلے میں 17 ستمبر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر کے باہر بروکن چئیر کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا
جبکہ 18 ستمبر کو ایک کانفرنس “حقائق کا پیمانہ: سی پیک، اقتصادی استصال اور بلوچستان میں ریاستی تنازع” کے عنوان سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر میں منعقد کیا جائے گا۔