نیشنل پارٹی دفتر پر حملہ، مسلح تنظیم کی قبولیت

188

بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے مختلف کاروائیوں کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن آرمی کےسرمچاروں نے پنجگور کے علاقے وشبود میں نیشنل پارٹی کے رابطہ آفس پر دستی بم سے حملہ کیا، جس کی زمہ داری بی آر اے قبول کرتی ہے، سرباز بلوچ کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی گزشتہ کئی عرصے سے بلوچ نسل کشی میں ریاست کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں بلوچ سرزمین پر پاکستانی قبضے کو مستحکم کرنے کیلئے نشنل پارٹی کی قیادت ریاستی منصوبوں کیلئے بطور ایندھن استعمال ہورہا ہے نشنل پارٹی کی قیادت کے گناہ ناقابل معافی ہیں اور وہ اپنے کیئے گئے گناہوں کی سزا سے خود کو بچا نہیں سکیں گے۔

بی آر اے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمپ کے علاقے اسیاآباد میں آرمی کی چوکی پر راکٹوں و خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چوکی کا ایک مورچہ راکٹ حملوں کے زد میں آکر مکمل تباہ ہوا اس حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے، سرباز بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز زامران کے گیشتاگان ککی کے علاقے میں فورسز نے ہمارے ساتھیوں کے راستے پر ناکہ بندی کر کے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی اس دوران فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوگئےجبکہ بی آر اے کے ساتھی باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ انھونے کہا ہے کہ بی آر اے کی کاروائیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گیں۔