سردار اسد کے سربراہی والے ڈیتھ اسکواڈ پر حملہ کیا : یو بی اے

629

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ٹھکانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوے کہا کہ قلات کے علاقے شیکڈی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سردار اسد شاہوانی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے علی احمد جتک کے ٹھکانے پر سرمچاروں نے حملہ کیا ،جس سے اسکا بھانجا بہاول شدید زخمی ہوا،

جبکہ علی احمد خود فرار ہونے میں کامیاب ہوا، جوہان سے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی مدد کو پاکستانی فوج آ پہنچی اور سرمچاروں و فوج کے درمیان گھنٹے تک شدید جھڑپ ہوا جس میں چار فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 6 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے،

مزار بلوچ نے کہا کہ اسی نیٹ ورک نے اگست2016 کو حمل پندرانی کو اغوا کرکے دو دن بعد انکی مسخ لاش پھینکی، انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو اسی نیٹ ورک نے جو قلات،جوہان، گرد نواع میں سرگرم ہیں عوام کو زبردستی ریاستی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے ساتھ لوگوں کو حراساں کیا،

مزار بلوچ نے کہا کہ ایسے تمام عناصر سرمچاروں کے نشانے پر ہیں عوام ایسے ریاستی کارندوں سے دور رہیں،۔