سبی :فورسز کے ہاتهوں دو افراد قتل

244

سبی میں فورسز نے دو افراد کو قتل کردیا .

قتل ہونے والوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی .

سبی سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق سبی کے علاقے کٹ منڈائی میں فورسز نے ایک جعلی مقابلے میں دو افراد کو قتل کردیا .

نمائندے کے مطابق فورسز زرائع نے کہا کہ انہوں نےفورسز پر حملوں میں ملوث دو افراد کو قتل کردیا .

تاہم آزاد زرائع سے فورسز کے اس دعوے کی تصدیق نہ ہوسکی .

جبکہ دوسری جانب یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فورسز نے لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کر دیا ہے