دشت میں ایک بار پھر سے فورسز نے ایک وسیع آپریشن کا آغاز

190

دی بلوچستان پوسٹ تربت نامہ نگار کے مطابق پاکستانی فورسز نے تربت کے علاقے دشت میں ایک وسیع پیمانے کے آپریشن کا آغآز کردیا ہے۔

آج علی الصبح شروع ہونے والے اس آپریشن میں فورسز کو ہیلی کاپٹروں کی فضائی کمک حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق دشت کے علاقے مزن بند میں فضائی شیلنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے کہ دشت بلوچستان کے ان شورش زدہ علاقوں میں سے ایک ہے جہاں بلوچ آزادی پسندوں کو کنٹرول حاصل ہے۔ اسی بناء پر وہاں آئے روز فوجی آپریشنز کی اطلاعات آتی ہیں۔

تاہم قوم پرست جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ فورسز ہمیشہ عام آبادیوں کو نشانہ بناکر غریب لوگوں کے جھونپڑیوں کو جلا کر اور کئیوں کو اغواء کرکے لیجاتے ہیں۔ اسی بنا پر آدھے سے زیادہ آبادی پہلے سی ہی نقل مکانی کرچکا ہے۔

الزام عائد کی جاتی ہے کہ آپریشنز کا یہ سلسلہ سی پیک پروجیکٹ کی وجہ سے کی جارہی ہے تاکہ اس پروجیکٹ کے اردگرد سے آبادی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوجائے اور کوئی سیکیورٹی رسک نا رہے۔