دشت آپریشن ،کمسن نوجوان صغیربلوچ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

247

دشت میں جاری فوجی آپریشن کے دوران پاکستانی فورسز نے ایک کمسن نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے تفصیلات کے مطابق  آج بروز جمعرات  پاکستانی فوج نے ضلع کیچ کے علاقے دشت کروس تنک میں علی الصبح آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،گھروں کے قیمتی سامان لوٹ لئے جبکہ ایک کمسن نوجوان کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جسکی شناخت صغیر ولد قادر بخش کے نام سے ہوگئی جو کروس تنک کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی فوج نے آپریشن ردالفساد کے نام سے بلوچستان کے طول و عرض میں ایک وسیع آپریشن کا آغاز کیا ہوا ہے جس کے دوران اب تک درجنوں مرد و خواتین اور بچے جانبحق اور سینکڑوں لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔

پاکستانی فورسز کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد دہشتگرد ہیں جبکہ مختلف بلوچ قوم پرست تنظیموں کا الزام ہے کہ فورسز عام شہریوں کا نشانہ بنارہی ہے۔