تمپ: فورسز کا آزادی پسند رہنما ماسٹر سلیم بلوچ کے گھر پر چھاپہ

1423

تمپ میں فورسز کا  بلوچ آزادی پسند رہنما ماسٹر سلیم بلوچ کے گھر پر چھاپہ

تمپ سے دی بلوچستان پوسٹ کے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ رات فورسز نے آزادی پسند رہنما ماسٹر سیلم بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارکر گھر میں توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ کمسن بچوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی جن کو وہاں موجود عورتوں کی مزاحمت پر چھوڑ دیا گیا

  نامہ نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے ماسٹر سلیم بلوچ کے گھر میں موجود خواتین نے کہا کہ فورسز نے خواتین کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنے کی بھی دھمکی دی

دریں اثناء تمپ کے سماجی و سیاسی  کارکنوں نے فورسز کی جانب سے  کمسن بچوں کو اتھانے کی کوشش اور خواتیں کو اٹھانے کی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے اداروں پر زور دیا کہ وہ بلوچستان میں جنگی اصولوں کی پامالی پر پاکستان کے خلاف ایکشن لے