تمپ: رودبن میں فورسز نے گرفتاری بعددو افراد کو قتل کردیا

409

تمپ میں فورسز نے چھاپہ مارکر دو افراد کو گرفتاری کے بعد دو افراد کو قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق فورسز نے تمپ کے علاقے رودبن میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرکے بعد میں انھیں انتہائی بے دردی سے قتل کردیا ۔

نمائندے کے مطابق قتل ہونے دونوں افراد کا شناخت سیعد ولدامیر بلوچ اور امجد ولد گوہرام بلوچ کے نام سے ہوئی ۔۔۔

تاہم دوسری جانب فورسز زرائع نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ انھوں نے فورسز پر حملوں مین ملوث دو افراد کو مقابلے میں مار دیا ۔۔

واضح رہے کہ فورسز دعوے کی آزاد زرائع  تصدیق نہ ہوسکی۔