لیفٹیننٹ کرنل کے ہلاکت کی زمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کرلی

585

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر پیر کے روز شنگر میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز سرمچاروں نے ضلع واشک کے علاقے ناگ اور شنگر کے درمیان مرگاپ کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ جس میں ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت چھ فوجی اہلکار ہلاک اور ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت کئی فوجی زخمی ہوئے۔ یہ قافلہ ناگ سے شنگر کیمپ کی جانب جارہاتھاجہاں ان کا مین کیمپ ہے۔

یہ کیمپ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک ) منصوبے کی حفاظت کیلئے بنایا گیا ہے۔ان علاقوں سے کئی بلوچوں کو فوجی آپریشن کے ذریعے زبردستی بے دخل کرکے دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور کیاگیا ہے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض ریاستی فورسز پر حملوں میں مزید تیزی لائی جائے گی،اور یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے