بی ایل ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ریاستی ایجنٹوں پر حملہ کیا : بی ایل اے

780

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب پارود شور میں بی ایل ایف کے ساتھ ایک مشترکہ کاروائی میں ریاستی ایجنٹوں کے کیمپ پر حملہ کیا۔
اس وطن دشمن کیمپ میں موجود افراد قبائلی جھگڑوں کے نام پر پچھلے کچھ عرصے سے وطن اور قوم دشمنی جیسے اعمال سرانجام دینے میں ملوث ہوچکے تھے بظاہر یہاں موجود افراد اور انکا سرغنہ قمبر خان مینگل طویل عرصے سے سردار زہری سے تحفظ کے نام پر علاقے میں مسلح کیمپس کی سربراہی کررہے تھے مگر درپردہ وہ خفیہ اداروں سے ملکر قومی تحریک اور اس سے جوڑے قوتوں کو نقصان پہنچانے جیسے ناروا عمل سرانجام دیتے آرہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ مزکورہ افراد علاقہ کو نوگو ایریا بناکر علاقے کے سادہ لوح عوام کو ڈرا دھمکا کر سرینڈر کروانے اور مخبروں کا نیٹ ورک چلارہے تھے اور پاکستان آرمی کے تشکیل کردہ مذہبی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ ملکر وطن پرست بلوچوں کو نقصان پہنچانا انکا وطیرہ بن چکا ہے متعدد مرتبہ تنبیہ کرنے کے باوجود یہ اپنے ناروا حرکات سے باز نہیں آئے ۔
بلوچ سرزمین کے کسی بھی حصے کو وطن دشمنی کے لئے بطور اڈہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے ایک مرتبہ پھر اس ٹولے اور اسکے سرغنہ کو تنبیہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے باپ دادا کی قربانیوں کا لاج رکھتے ہوئے وطن اور قوم دشمنی سے باز آجائے اور تحریک کو پہنچانے والے نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے تحریک کے راستے سے ہٹ جائے بصورت دیگر دشمن کے صفوں میں بیٹھ کر دوستی کے توقع کرنا انکےلئے حماقت ثابت ہوگی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ سمیت تمام مسلح قوم و وطن پرستوں سے ملکر بہتر و موثرحکمت عملی تشکیل دینے کےلئے کوشاں ہیں رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود قومی تقاضوں و ضروریات کو ہر ممکن صورت پورا کرنے کی کوشش کرینگے۔