بی ایل ایف نے فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

128

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ چار اور پانچ ستمبر کی رات سرمچاروں نے مشکے گجرمیں فوجی ہیڈکوارٹر پر راکٹوں سے حملہ کرکے قابض فوج کو نقصان پہنچایا۔ یہ فوجی ہیڈکوارٹر مشکے کالج پر قبضہ کرکے بنایا گیا ہے۔ اسی طرح پورے بلوچستان میں تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی عمارات کو فوجی چوکی اور کیمپوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ چھ ستمبر کوضلع کیچ کے علاقے تجابان میں فائرنگ کرکے ریاستی مخبر سلیم کو ہلاک کیا۔ وہ گزشتہ سال ستمبر میں تجابان سنگ آباد آپریشن میں فوج کے ساتھ تھا۔ اس کے علاوہ وہ پاکستانی فوج کے ساتھ قریبی تعلق رکھ کر بلوچ آزادی پسندوں کی مخبری ، اغوا اور قتل میں قابض ریاست کا ہمنوا تھا۔ ایسے لوگوں کا تعلق جس گروہ یا کمیونٹی سے ہو، انہیں سزا ضرور ملے گی۔ بلوچستان میں پاکستانی فوج نسل کشی اور جنگی جرائم کر رہا ہے۔ قابض فوج و ریاست کا ساتھ دینے والے ریاستی جرائم میں برابر شریک اور سزا کے مستحق ہیں۔