بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں مبائل نیٹورک بند

408

آج بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث مبائل نیٹورک بند کیئے گئے ہیں اور کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں موٹر سائکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں پر ممکنہ حملوں کے خدشات کے باعث پاکستان نے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کراچی ، لاہور، پشاور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا ، سکھر حیدرآباد اور کئی چھوٹے بڑے شہروں میں مبائل نیٹورک بند کردیئے ہیں۔

 

مبائل نیٹورکس کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سیلولر کمپنیوں کو 9،8 اور 10 محرم کو مبائل نیٹورکس بند رکھنے کا حکم دیا ہے