بلوچستان، وند ر سے ایک لاش برآمد، مزید واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جانبحق اور دس زخمی

341

 

آج بلوچستان میں مختلف واقعات و حادثات کے دوران ایک خاتون سمیت دو افراد قتل اور دس سے زائد زخمی ہوئے ہیں دریں اثناء بلوچستان کے علاقے وند سے ایک لاش برامد ہوئ ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج وندر سے ایک شخص کی نعش برآمد  ہوئی جس کا تعلق خضدار سے بتایا جاتا ہے۔ تاہم ابتک یہ معلوم نا ہوسکا کہ مقتول کسی ذاتی دشمنی کا نشانہ بنا یا پھر وہ لاپتہ بلوچوں میں سے ایک ہے۔ یاد رہے ابتک وندر سے درجنوں ایسی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے تھے۔ دریں اثناء کوئٹہ 13 میل کے قریب ایک گاڑی الٹنے سے ایک مقامی فٹ بال کلب کے آٹھ کھلاڑی زخمی ہوئے ہیں، چھپا ذرائع کے مطابق زخمیوں کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی جان خطرے سے باہر ہے۔ آج کوئٹہ کے علاقے واپڈا گریڈ کلی بنگلزئی سریاب روڈ  میں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 18 سالہ نوجوان شیر خان ولد عبدالمنان قوم سرپراہ کو قتل کردیا ہے جس کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کی گئ ہے۔ دریں اثناء ڈیرہ اللہ یار تھانے کے حدود گوٹھ محمد گل رند میں معمولی بات پر دو برادریوں کے  بیچ جگھڑا شروع ہوگیا، جس میں لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ اس دوران دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ آج حب میں سسر نے بہو کا گلا دبا کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق قتل غیرت کے نام پر کی گئی مقتولہ کا شوہر غلام سرور کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم قاتل محمد یعقوب کی تلاش جاری ہے۔