بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزادنے ایک مہینے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال کولواہ کو محاصرے میں رکھنے کی فوجی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بائیس اگست کے بعد سے فورسز نے آواران اور کیچ کے درمیانی علاقوں میں دو درجن کے قریب مڈل، ہائی اور پرائمری اسکولوں پر قبضہ جما رکھا ہے۔ علاقے کو محاصرے میں لیکر داخلی و خارجی راستوں اور مواصلات کے نظام پر مکمل پابندی لگائی جا چکی ہے۔ تعلیمی اداروں کو جنگی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی پالیسی کی وجہ سے ان علاقوں کے سینکڑوں نوجوان اسکولوں سے باہر ہیں۔ بی ایس او آزاد کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ممبر ملک ہونے کے باوجود اس کی فورسزعالمی اصولوں کو پاؤں تلے روند رہی ہے لیکن اس کے خلاف دنیا کے کسی بھی حصے سے آواز نہیں اٹھائی جارہی ہے۔ کولواہ آپریشن کے دوران دو مہینوں میں کم از کم 7نوجوانوں کو فوج نے قتل کردیا ہے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔ کولواہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں انٹر نیٹ سسٹم کی فراہمی پچھلے آٹھ مہینوں سے معطل ہے لیکن بائیس اگست کے بعد سے کولواہ میں موبائل سسٹم کو بھی فورسز نے بند کررکھا ہے جس کی وجہ سے صحیح اطلاعات تک رسائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ بی ایس او آزاد کے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی صورت حال شدید سنگین ہے لیکن انسانی حقوق کے ادارے اور اقوام متحدہ اس جانب مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ نہتے بلوچوں پر ریاستی طاقت کا استعمال کھلی دہشت گردی اور عالمی اصولوں کے یکسر منافی ہے۔ بی ایس او آزاد کے ترجمان نے کہا کہ2013کے بعد سے مکران اور جھالاوان کے سینکڑوں سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں پر فورسز نے قبضہ جما رکھا ہے، بوائز انٹر کالج ہوشاب اور بوائز انٹر کالج مشکے سمیت ہائی اسکول ڈندار،مڈل اسکول ہور، مڈل اسکول گُشانگ، پرائمری اسکول سحر، پرائمری اسکول جت، شاپکول کے پرائمری اسکول، کنیچی پرائمری اسکول کے علاوہ مشکے، گچک، تمپ، دشت کے متعدد اسکولوں کی عمارتوں پر فوج کا قبضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی صوبائی اسمبلی کے نمائندے فوج کے سول نمائندے ہیں جو بلوچ عوام پر جبر اور طلباء کی مستقبل کے ساتھ کی جانے والی کھلواڑ میں برابر کے شریک ہیں۔
تازہ ترین
کوئٹہ :زیر حراست بی وائی سی قیادت کا جیل میں بھوک ہڑتال کا اعلان
پاکستانی ریاست کو رہنماؤں کی زندگی یا صحت کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔...
وی بی ایم پی کی کابینہ کا اجلاس: بی وائی سی رہنماؤں کی فوری...
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی کابینہ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے...
مچھ فوجی آپریشن، ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری
بلوچستان کے علاقے مچھ اور بولان سے متصل علاقوں میں پاکستانی فوج کیجانب سے آپریشن کی اطلاع، مذکورہ علاقوں مذکورہ علاقے میں...
زامران، کولواہ اور قلات میں قابض فوج کے 7 اہلکار ہلاک – بلوچ لبریشن...
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے زامران، کولواہ اور قلات...
سندھو دریا پر کینال بننے نہیں دیں گے، سندھ بھر میں مظاہرے شدت کے...
سندھ میں نہری منصوبوں کے خلاف تحریک شدت اختیار کر گئی ساتویں روز بھی سندھ پنجاب سرحد بند کراچی سمیت سندھ...