کوئٹہ: نیوکاہان میں نئے فوجی چھاونی کی تعمیر کا آغاز کردیاگیا

367

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے اوپری علاقے میں آبادی کے درمیان نئے فوجی چھاونی کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق ہزار گنجی بس اڈے سے متصل نیوکاہان کے نام سے مشہور آبادی جہاں افغانستان سے خودساختہ جلاوطنی ختم کرنےوالے مری قبیلے کے لوگ آباد ہیں، انھیں وہاں سے منتقل کرنے اور بس اڈے کی توسیع کے نام پر نئے فوجی چھاونی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں گذشتہ روز ڈائریکٹر کیو ڈی اے عمران خان زرکون نے ونگ کمانڈر ایف سی کرنل عثمان کے ہمراہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ جن عناصر نے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ان سے سختی سے نمٹا جائے گا، جبکہ ساتھ ہی انہوں فوجی چھاونی کی تعمیر میں مصروف انجینئرز کو بھی ہدایت دی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔