کوئٹہ مستونگ اور کچلاک میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ، آمدہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں 14 اگست کی تیاریوں کے سلسلے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ ، مستونگ اور کچلاک میں بڑے پیمانے کی سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ، جس میں ایک ہزار کے قریب ایف سی اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ پولیس اور لیویز اہلکار بھی سرچ آپریشن میں شامل ہیں، سیکیورٹی زرائع سے معلوم اطلاعات کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد 14 اگست کے حوالے سے سیکیورٹی کی صورت حال کو اطمینان کن بنانا ہے۔ دوسری جانب مذکورہ علاقوں کے رہائشیوں نے سرچ آپریشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے اہلکار بغیر کسی وجہ کے چادر وچاردیواری کی پامالی کررہے ہیں اور علاقے کے لوگوں نے بلوچستان کی سیاسی پارٹیوں سے بھی گلہ کیا کہ انہوں نے گذشتہ کئی عرصے سے جاری فورسز کی سرچ آپریشنوں پہ مجرمانہ خاموشی اختیار کیا ہوا ، جو کہ ایک قابل مذمت عمل ہے
تازہ ترین
خاران حملے میں قابض پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک کئے – بلوچ لبریشن...
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج خاران میں قابض...
کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری، ثاقب بزدار کی بازیابی کا مطالبہ
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو، تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن...
گوادر: پانی کی قلت برقرار، شہری سراپا احتجاج
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے پیاسے شہریوں نے پانی کی شدید قلت کے خلاف جی ڈی اے دفتر کے سامنے احتجاجی...
خاران: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات
بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
فورسز پوسٹ کو خاران کے علاقے...
مچھ سے مسلح افراد کے ہاتھوں 3 کانکن اغوا
مسلح افراد نے کان پر حملہ کرکے وہاں موجود تین کانکنوں کو اپنے ہمراہ لے گئے۔
مچھ کے...