پنجگور میں فورسز کی گشتی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ بی ایل اے

409

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب دس بجے کے قریب بلوچ سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے خدابادان میں پاکستانی فورسز کی گشتی گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے، جسکی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ ہماری کاروائیاں بلوچ سرزمین کی آزادی تک جاری رہیں گے۔