نوشکی کے علاقوں میں دو دن سے جاری فوجی آپریشن ختم۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے نوشکی اور ملحقہ علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھا، آپریشن کے دوران مختلف مقامات پہ عام آبادیوں کا گھیراو کرکے انکے گھروں کو نذر آتش کیا گیا۔ اسکے علاوہ پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی تھی اور عام لوگوں کو کسی بھی قسم کی راشن و دوائی لانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
دی بلوچستان پوسٹ کو نوشکی کے علاقے “ہرواز بندوسہہ” میں جاری آپریشن میں شہید اور گرفتار ہونے والے افراد کی تفصیلات موصول ہوگئی ہیں۔ نمائندے کے مطابق شہید ہونے والوں میں عبدالمنان ولد غلام رسول اور محمد صدیق ولد گہرام شامل ہیں۔ شہداء کی جسدِ خاکی بھی فورسز اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
آپریشن کے دوران فورسز نے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں پر تشدد کی ہے، جبکہ ابراہیم ولد امیت خان اور مستری احمد ولد مصری خان تاحال فورسز کی تحویل میں ہیں۔