مشکے میں فائرنگ، دو افراد جانبحق

243
File Photo

آوارن کے علاقے مشکے میں فائرنگ، دو افراد جانبحق۔

آوارن کے علاقے مشکے میں بم دھماکے میں اب تک دو افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ابتدائ اطلاعات کے مطابق آواران میں دھماکہ ہوا تھا لیکن بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آوران  کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جابنق ہوگئے ہیں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شاخت بابل ولد غلام مصطفی قوم محمد حسنی جبکہ دوسرے کی شاخت محمد اشرف ولد محمد شریف قوم میروانی

واضح رہے کہ اس وقت آواران اور مشکے بلوچستان کے سب سے زیادہ شورش زدہ علاقوں میں شمار کیے جاتے ہیں جبکہ آواران کے علاقے کولواہ میں دو دن قبل پاکستانی فوج کی جانب سے کی جانے والی آپریشن میں 2 افراد جانبحق ہوئے تھے اور بلوچ مزاحمت کاروں سے جھڑپوں میں پاکستانی فوج کا ایک کرنل بھی زخمی ہوا تھا۔