لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2764 دن ہو گئے جو کہ ہر روز با قائدگی سے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں لگایا جاتا ہےاور اسیران و شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیئے بلوچستان کے کونے کونے سے کئی حلقوں کے لوگوں کی آمد جاری رہتی ہے جیسے کہ آج بسیمہ سے سنگت ادبی کاروان کے مرکزی رہنماؤں نے لاپتہ افراد و شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی.
اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم یہاں کسی سے انصاف کی توقع نہ رکھےاور ایسی صورت میں بلوچ قوم کے پاس انصاف کے حصول کا واحد راستہ انسانی حقوق سے رجوع کرنے اور اپنے قومی تحریک کو پہلے سے زیادہ منظم اور تیز تر کرنے کا رہ گیا ہے.
انھوں نے کہا کہ بلوچ شہداء کی ان عظیم قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کئے بغیر نہیں رہ سکتے یہ وہ عظیم ہستیاں ہیں جنہوں نے اپنے قوم کے لیئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا ہے۔