قلات فٹبال ٹورنامنٹ: شہید غلام محمد کلب خاران نے اپنا میچ جیت لیا

647

قلات میں آل بلوچستان تحصیل میونسپل چیئرمین آغان فضل الرحمن شاہ فٹبال ٹورنامنٹ 2017 کے سلسلے میں تین میچوں کا فیصلہ ہوا۔

پہلا میچ قلات کلب نے شہید نواب زادہ محمد اسماعیل کلب کانک کو 2-0 سے دوسرا میچ قلات وائٹ نے بلوچ کلب سوراب کو 1-0 سے جبکہ تیسرا میچ شہید غلام محمد کلب خاران نے پرنس کلب نوشکی کو 1-0 سے شکست دے کر میچ جیت لیے ، اس میچ کے ایمپائر ینشنل سرفراز ناز، اسماعیل اسٹنٹ ، عبدالجبارضوان، امین مینگل نے سرانجام دیئے۔