سبی: کار و ٹرک میں تصادم 2 ایف سی اہلکار سمیت 4 ہلاک، 19 زخمی

218

سبی شاہراہ پر ایف سی کے ٹرک اور آلٹو کار میں تصادم ، متعدد ایف سی اہکلار ہلاک و زخمی

آمدہ اطلاعات کے مطابق آلٹو کار میں باپ زخمی ،بیٹا اور بیٹی جاں بحق، جبکہ ایف سی ٹرک میں سوار 18ایف سی اہلکار زخمی اور دو ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نامہ نگار کے مطابق زخمی ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا جبکہ آلٹو سوار زخمی محمد عاطف کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔

نامہ نگار کے مطابق  آلٹو کار میں سوار ہلاک ہونے والے بچوں کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے بتایا جاتا ہے۔