خضدارکے علاقے وڈھ میں گیسٹرو کی مرض وبائی شکل اختیار کرگیا

742

خضدار کے تحصیل وڈھ کے اکثر علاقوں میں گیسٹرو کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کی ہے، آر ایچ سی وڈھ میں ادویات نہ ہونے کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر پڑرہا ہے، گذشتہ دو ہفتوں کے دوران گیسٹرو سے درجنوں لوگ متاثر ہوئیں ہیں جبکہ دراکھالہ میں اس مرض سے ایک شخص جابحق جبکہ دیگر درجنوں شدید متاثر ہوئیں ہیں۔

وڈھ کے رہائشئ وزیر احمد نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صرف ان کے کلی میں بیس سے زائد لوگ دست الٹی کی وباء سے متاثرہوئیں ہیں جبکہ دیگر کئی لوگوں کو خضدار ڈی ایچ او منتقل کردیا گیا ہے، اہلیاں علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد علاقے میں ٹیمیں روانہ کریں بصورت دیگر اس وبائی مرض سے کئی اموات ہوسکتے ہیں۔